Overview

کچھ  اپنے متعلق

 

"عربی سب کے لئے" ایک نفع نقصان سے بالاتر پروگرام ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے جاری کیا گیاہے۔ اس کی خدمات دنیا کے بیشبر ممالک میں حاصل  ہیں۔ اس پروگرام کی نگرانی اور اس کا انتظام عملی لسانیات کے نام ورماہرین کررہے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد جدید ترین تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے غیرعربوں کو عربی زبان کی تعلیم دینا ہے۔ اس پروگرام کے تحت عربی زبان کی تعلیم کے نت نئے مفید طریقوں کے علاوہ چند دیگر خدمات بھی پیش کی جارہی ہیں۔ اس پروگرام کے مشن کو آگے بڑھانے میں دنیا کی مخلتف حکومتوں اورکئی اداروں کی سرپرستی اورمعاونت بھی حاصل ہے۔

 

 

"عربی سب کے لئے" سے متعلق اختیار کردہ اسٹریٹیجی (حکمت عملی)

"عربی سب کے لئے" سے متعلق پروگرام پوری پیش بینی کے ساتھ اختیار کیا گیا ہے تاکہ اس کا استعمال عرصہ دراز تک ہوسکے۔ اس کا ایک مختصر ساخاکہ ذیل میں دیا جارہا ہے۔
•    غیر عربوں کو عربی سکھانے کے لئے مختلف تکنیکی طریقے استعمال میں لائے جائیں
•    پروگرام  سے متعلق ہر طرح کی جدید ترین ٹکنولوجی اختیار کیا جائے
•    عربی پڑھانے والے اساتذۃ کی تیاری (ٹریننگ) اور پڑھانے کے طریقوں کو ہر لحظہ  ترقی دیتے رہنا
•    عربی زبان سے متعلق اداروں کے درمیان مسلسل روابط
•    تمام خیراتی اور نفع نقصان سے ماورا اداروں کے ساتھ اس پروگرام کی تنسیق (انٹگریشن)

 

پروگرام کے مقاصد (گولز)

"عربی سب کے لئے" پروگرام کے بڑے واضح مقاصد متعین کئے گئے ہیں اور ہم نے انھیں حاصل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اس کے اہداف درج ذیل ہیں:
•    موجودہ ضرورتوں کے پیش نظر ایک مکمل اور بین الاقوامی نصاب کی تدوین اور اس کی ترقی
•    عربی زبان کے غیر عرب اساتذہ کی عربی زبان پڑھانے کی ٹریننگ
•    ٹیلی ویزن اورریڈیو کے لئے پروگراموں کی ترتیب
•    بین الاقوامی نٹ ورک پر کمپیوٹرپروگرام کی تدوین و ترتیب
•    عربی کے تدریسی اداروں کی ہرجگہ اور ہرطرح امداد اور ان سے تعاون

 

 

.

who are we

About Us - ur

مشن :


اس پروگرام کا مقصد ان غیرعربوں کو جو عربی زبان جاننا اور سیکھنا چاہتے ہوں انھیں عربی سیکھنے اورعربی بول چال کےقابل بنانے میں ان کی ہرطرح مدد کرنا ہے۔

وژن اور مطمح نظر

عربی سکھانے کے لئے ان تمام جدید ترین علمی اور تکنیکی وسائل کا استعمال جو اس کے سیکھنے میں معین و مددگار ثابت ہو۔ اور ان تمام وسائل کو ہر ممکن طریقہ سے ضرورت مندوں تک پہنچانا اس کا وژن ہے۔

کامیابیاں

"عربی سب کے لئے" پروگرام کا اجراء 2001 میں عمل میں آیا اور 2003 سے اشاعت شروع ہوگئی اور جلد ہی دنیا میں غیر عربوں کو عربی سکھانے والے پروگراموں میں اس نے رہنمائی کا مقام حاصل کرلیا۔ پوری دنیا میں کوئی تین لاکھ طلبہ' تین ہزاراساتذہ' صدہایونی ورسٹیوں' اداروں اور اسکول و مدارس نے ہماری خدمات اور ہماری مقررکردہ نصاب اوردروس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ "عربی سب کے لئے" پروگرام نے یہ عزم کر رکھا ہے کہ عربی کو غیر عربوں کے لئے آسان سے آسان تر کردیا جائے دوسرے لفظوں میں عربی کو ہر زبان پر جاری


"The Arabic At Your Hands series" (عربی آپ کے ہاتھوں میں ) کےسلسلے مختلف اسلامی اور غیر اسلامی ماحول مثلا انڈونیشیا' ملیشیا' چین' پاکستان' روس' سینیگال' جنوب افریقہ' بوسنیا' برطانیا' برازیل ' امریکا اور دیگر ممالک میں بڑا کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔

پراجیکٹ کا مختصر تعارف

A comprehensive curriculum for teaching Arabic as a second language.

Photo Album

Subscribe To Our Mailing list