اسٹوڈنٹ بک نمبر 1 طالب علم کی پہلی کتاب اسٹوڈنٹ بک ( طالب علم کی کتاب) میں سولہ (16) یونٹس(وحدے) ہیں:
ہر یونٹ (وحدہ) میں چھ (6) اسباق ہیں جنھیں کچھ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے:
پہلا سبق : پیش کش : تین صفحات میں تین بات چیت (ڈائلاگ) شامل ہیں البتہ پہلے یونٹ (وحدہ) میں چھ ڈائلاگ (بات چیت)ہیں۔
دوسرا سبق : فرہنگ الفاظ ’ تین صفحات جن میں (الف) بنیادی الفاظ اور (ب) اضافی الفاظ شامل ہیں۔
تیسرا سبق : گرامر (قواعد) ’ چار صفحات جس میں مشقیں (اکسرسائز) اور قواعد کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔
چوتھا سبق: آوازوں کا سننا اورسمجھنا ’ تین صفحات میں’ اس میں مرادفات بہت کم دئے گئے ہیں۔اس میں قرآنی آیات’ آوازوں کی پہچان اور ان کی ادائیگی وغیرہ شامل ہیں۔
پانچواں سبق: بولنا ’ تین صفحات جن میں بات چیت’ مکمل جملے’ تصویر ی وضاحتیں’ اور ابلاغی مشقیں ہیں ۔
چھٹا سبق: پڑھنا او ر لکھنا ’ چار صفحات لفظوں’ فقروں’ جملوں اور پیراگراف کی درجہ بدرجہ سطح پر مشتمل ہے۔ ٹسٹ (امتحانات) اور تقدیر (کامیابی اور ناکامی کے اندازے): اس کے تحت آٹھ مختصر ‘اپنی جانچ آپ ’ دئے گئے ہیں۔ یہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔ دو جامع اور وسیع ٹسٹ (امتحان) ہیں۔ ایک مڈ ٹرم (نصف مدتی) ٹسٹ آٹھویں یونٹ (وحدہ) کے بعد اور سولہویں وحدہ (یونٹ) کے بعد آخری (فائنل) ٹسٹ ہے۔ کتاب کے آخر میں الفبائی (حروف تہجی کے) اطریقہ سے لفظوں کی ایک فرہنگ شامل ہے جنھیں تصویروں کے ذریعہ وا ضح کیاگیا ہے’ اس کے علاوہ ایک فرہنگ عام الفاظ کی ہے’ ایک فرہنگ الگ الگ ہر وحدہ (یونٹ) میں استعمال کیے گئے الفاظ کی ہے اور ایک فرہنگ ان تمام الفاظ کی ہے جو اس کتاب میں استعمال ہوئے ہیں۔

Click The Pages To Navigate
  • 1
  • 2-3
  • 4-5
  • 6-7
  • 8-9
  • 10-11
  • 12

پراجیکٹ کا مختصر تعارف

A comprehensive curriculum for teaching Arabic as a second language.

Photo Album

Subscribe To Our Mailing list