اسٹوڈنٹ بک نمبر 2 طالب علم کی دوسری کتاب وحدات اور اسباق :
پہلی کتاب کی طرح اس دوسری کتاب میں سولہ (16) یونٹس ( وحدے ) ہیں ’ ہر یونٹ (وحدہ) میں چھ اور پوری کتاب میں کل چھیانوے(96) اسباق ہیں۔ ہر یونٹ (وحدہ) کی ترتیب کچھ اس طرح ہے:
پہلا سبق : چار صفحات میں پھیلا ہوا ہے اس میں بات چیت (ڈائلاگ)’بات سمجھنے سے متعلق مشق ’فرہنگ الفاظ’ آوازیں’ گرامر (قواعد) سے متعلق نوٹ’ سننے ’سمجھنے اور پھر بولنے کی مشق دی گئی ہیں ۔
دوسرا سبق: یہ سبق تین صفحوں پر محیط ہے۔ اس میں پڑھنے کے لئے ایک متن’ بات سمجھنے سے متعلق مشقیں’ فرہنگ الفاظ’ اور گرامر(قواعد) سے متعلق نوٹ شامل ہیں۔
تیسرا سبق: أس کے لئے چار صفحے ہیں۔ اس میں بات چیت’ بات سمجھنے سے متعلق مشقیں’ فرہنگ الفاظ’ آوازیں’ گرامر(قوعد) سے متعلق نوٹ’ بات سننے’ سمجھنے اور بولنے کے لئے مشقیں شامل ہیں۔
چوتھا سبق: تین صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں ایک تو پڑھنے کے لئے متن ہے’ بات سمجھنے سے متعلق مشقیں ہیں’ فرہنگ الفاظ ہے اورگرامر(قواعد) سے متعلق متن ہے۔
پانچواں سبق: اس کے تین صفحے ہیں۔ اس میں ہدایات کے مطابق لفظوں کے استعمال’ لکھنے کی مشق’ اور املاء کی مشق ہے۔
چھٹا سبق: اس کے تین صفحے ہیں۔ اس میں پڑھائی کے لئے جامع متون ہیں اور بات سمجھنے کی مشقیں اور فرہنگ الفاظ شامل ہیں۔ ٹسٹ (امتحانات) اور تقدیر (کامیابی اور ناکامی کے اندازے): طالب علم سے متعلق کتابوں میں گیارہ ٹسٹ (امتحانات) ہیں:
(الف) ‘اپنی جانچ آپ’ دو صفحے۔ اسے ہر دو یونٹ (وحدوں) کے بعد رکھا گیا ہے ایسے کل آٹھ ٹسٹ (امتحانات) ہیں۔
(ب) کتاب کے شروع میں تعیین استعداد سے متعلق ٹسٹ
(ج) آٹھویں یونٹ (وحدہ) کے اختتام پر ایک درمیانی (وسط مدتی) ٹسٹ اور
(د) کتاب کے ختم ہونے پر اختتامی یعنی فائنل ٹسٹ (امتحان)۔ کتاب کے آخر میں ہریونٹ (وحدہ) میں استعمال ہونے والے الفاظ کی فرہنگ اور پوری کتاب میں استعمال ہونے والے الفاظ کی الفبائی (حروف تہجی کی) ترتیب سےدوسری فرہنگ شامل ہے۔

Click The Pages To Navigate
  • 1
  • 2-3
  • 4-5
  • 6-7
  • 8-9
  • 10-11
  • 12

پراجیکٹ کا مختصر تعارف

A comprehensive curriculum for teaching Arabic as a second language.

Photo Album

Subscribe To Our Mailing list