Arabic At Your Hands (All students’ levels & Parts)+8CDs

( CUSTOMER REVIEWS 3 )

$ 92.99 - $ 124.00

"عربی سب کے لئے"یہ پہلا عالمی پراجیکٹ (منصوبہ) ٰہے جس کامقصد عربی زبان کی ترویج کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں عربی اداروں کے ساتھ ہرممکن تکنیکی تعاون ہے جو عربی کی ترویج میں منہمک ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت مندرجہ ذیل پروگرام پر عمل کیا جارہا ہے: "عربی آپ کے ہاتھوںمیں" سیریز "عربی آپ کے ہاتھوں میں" سیریز (سلسلہ) اس پرا جیکٹ کا پہلا پروگرام ہے جسے العربية للجميع یعنی "عربی سب کے لئے" کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ غیر عربوں کو عربی سکھانے سے متعلق ایک جامع نصاب پر مشتمل ہے۔اس کی ابتدا بالکل ابتدائی سطح سے ہوتی ہے۔اور سلسلہ کے اختتام تک آدمی عربی زبان کا اس قدر ماہر ہوجاتا ہے کہ جن یونی ورسٹیوں (دانش گاہوں اور جامعات) میں ذریعہ تعلیم عربی ہے ان میں بڑی آسانی سے کسی بھی مضمون (سبجکٹ) میں اپنی تعلیم بہ آسانی جاری رکھ سکتا ہے۔ذیل میں اس سیریز(سلسلہ) کا مختصر تعارف پیش کیا جارہا ہے۔

1۔ سیریز (سلسلہ) کی خصوصیات: دوسری زبانیں بولنے والے غیر عربوں کو عربی سکھانے سے متعلق یہ جدید ترین سلسلہ (سیریز)ہے۔ سیریز(سلسلہ) کی یونٹو ں (وحدتوں) کی ایک خاص منصوبے کے تحت ترتیب ۔ آواز اورصوتیاتی خدوخال کی ادائیگی سے متعلق مختلف طریقوں کا استعمال ۔ ان میں کچھ تو بالکل ہی نئے ہیں۔ ہر کتاب کی خصوصی ترتیب جو متعلقہ سطح /درجہ ( لیول) سے پوری طرح مطابقت رکھتی ہے۔ ہر کتاب متعلقہ ٹیپ کے ساتھ ایک مضبوط بکس میں پیش کیا گیا ہے تاکہ اسے بہ آسانی استعمال کیا جاسکے یہ سیریز(سلسلہ) ایک اچھوتے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ سیریز ( سلسلہ) مردوں اور خواتین دونوں کو سامنے رکھتے ہوئے تیا ر کیا گیا ہے۔

2- سیریز (سلسلہ) کے اہداف و مقاصد ان سیریز کی تیاری کی غرض درج ذیل مقاصد اور اہداف کا حصول ہے: زبان میں مہارت جن میں درج ذیل باتیں شامل ہیں: الف ۔ زبان سے متعلق چار استعداد: 1 - سننا (سماع) 2 - بولنا (کلام) 3 - پڑھنا (قرأت) 4 - لکھنا (تحریر) – میکانیکی اور تخلیقی ب ۔ زبان کے تین عناصر 1- آواز (مختلف لسانی صورتیں) 2- ذخیرہ الفاظ (سیاق و سباق اور با محاورہ) 3- گرامرکی ترتیب (گرامر اور اشتقاق سے متعلق مناسب ضروری قاعدے) ابلاغی مہارت ثقافتی مہارت

3 - اس سیریز (سلسلہ) کے مخاطب بالغ اور عمر رسیدہ لوگ ہیں

4 - اس سیریز (سلسلہ) میں جدید اور مستند زبان استعمال کی گئی ہے۔ ‘درمیانی ‘یا ‘متوسط ‘ زبان استعمال نہیں ہوئی

5 - سیریز(سلسلہ) کے اجزاء یہ سیریز (سلسلہ) یہ چار سطحوں / درجوں پر مشتمل ہے: اوّل سطح / درجہ : کتاب برائے طالب علم +کتاب برائٍے دوسرا سطح/درجہ : کتاب برائے طالب علم + کتاب برائے تیسرے سطح / درجہ : کتاب برائے طالب علم + کتاب برائے چوتھی سطح / درجہ : کتاب برائے طالب علم
 ریکارڈ کیا ہوا آٹھ (8) ٹیپ یا سی ڈی جو ہرکتاب کے ساتھ شامل ہے

6- سیریز (سلسلہ) سے متعلق چند گزارشات: اجزائے زبان اور تدریسی ہنر کے درمیان ہم آہنگی۔ عربی کے صوتی نظام کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے تاکہ آوازوں کا فرق پہجانا جاسکے اور ادائیگی میں سہولت ہو۔ زبان سے متعلق مواد پیش کرتے ہوئے درجہ بندی اور تدریج کا خصوصی خیال رکھا گیاہے۔ انفرادی امتیازات اجاگر کئے گئے ہیں کتابی متون بات چیت’ عنوانات اور قصوں وغیرہ پر مشتمل ہیں۔ گرامر (قواعد)سے متعلق ترکیب پیش کرتے ہوئے عملی پہلو پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ابتدائی سطح کے لئے زبانی مشق کاخاص خیال رکھا گیاہے۔ اجزائیے زبان اور انسانی استعداد کے درمیان زیادہ سے زیادہ توازن قائم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔ مختلف قسم کے تربیتی مشق متعارف کئے گئے ہیں۔ سیریز (سلسلہ)میں متعلقہ مواد پیش کرنے کے لئے یونٹ سسٹم (وحدات کا نظام) استعمال کیا گیا ہے۔ ہر یونٹ (وحدہ) میں لفظوں کی تعداد او ر گرامر (قواعد) کی ساخت کو اچھی اور بھرپور طریقہ سے کنٹرول کیا گیا ہے۔ نئے الفاظ پورے سیاق و سباق کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ہر کتاب میں لفظوں کی ترکیب اور فرہنگ کی فہرست دی گئی ہے۔ عرب دنیا میں استعمال ہونے والے الفاظ سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے گرامر(قواعد) کی ساخت سے متعلق عام فہرست سے استفادہ کیا گیا ہے۔ ہر کتاب میں درجہ بدرجہ مختلف قسم کے ٹیسٹ (امتحان) کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دیگر زبانوں کی تدریس سے متعلق تیار کردہ پروگراموں سے بھی فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ ثقافتی تصورات کو بڑے دلچسب انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ تصویروں کا خوب در خوب استعمال کیاگیا ہے اس کا اہتمام پہلی کتاب میں سب سے زیادہ ہے

7- سیریز(سلسلہ) میں تدریس کے لئے مطلوبہ اوقات کی تفویض پورے سیریز (سلسلہ)کی تدریس پر تقریبا تین سو پیریڈ – مدت- (ہر پیریڈ پینتالیس - 45 -منٹ پر مشتمل ہے) درکار ہوں گے۔

8- سیریز میں درج ذیل سمبل (علامتیں) استعمال کئے گئے ہیں: listen O سننا look N دیکھنا write ? لکھنا read & پڑھنا speak بولنا reference to supporting vocabulary حوالہ کے لئے اضافی الفاظ کی فرہنگ دیکھی جائے

پراجیکٹ کا مختصر تعارف

A comprehensive curriculum for teaching Arabic as a second language.

Photo Album

Subscribe To Our Mailing list