ٹیچرز بکس نمبر 1و 2 اور 3 (کتب برائے اساتذہ) ساتذہ کے لئے کتابوں کی تیاری کا مقصد انھیں تدریس کے موثر اورثمر آور اسالیب ’ طریق کار اور مشوروں سے باخبر کرناہے تاکہ وہ أپنی کوششوں میں زیادہ سے زیادہ مفید ثابت ہو سکیں۔
ان کتابوں میں کتاب کے بائیں طرف اسٹوڈنٹ بک (کتاب برائے طالب علم) کی چھوٹی سی تصویر دی گئی ہے۔ اس سے استاذ کو خاصی مددملے گی اور پڑھاتے ہوئے طالب علم کے لئے لکھی گئی کتاب الگ سے دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ٹیچرزبکس (کتب برائے اساتذہ) میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:
اساتذہ کے لئے عمومی رہنمائی (یہ پہلی کتاب میں درج کردی گئی ہیں)۔ پینتیس
(35) عام نکات کلاس روم کی ترتیب اور انتظام سے متعلق چوبیس
(24) نکات۔ زبان میں مہارت کے حصول اور زبان کے عناصر کی تدریس کے طریقوں اور زبان سے متعلق ٹسٹ (امتحان)کی تنظیم و ترتیب سے متعلق سڑسٹھ
(67) نکات ۔ مشقوں سے متعلق طریق کار‘ ہدایات اور دیگر سرگرمیوں کے علاوہ ایک سو چھبیس(126) براہ راست فوائد درج ہیں۔ کتاب میں دئے گئے مختلف عملی کام اور مشقوں سے کس طرح کام لیا جائے سے متعلق اہم تجاویز و مشورے۔ اضافی سرگرمیوں سے متعلق تجاویز اور مشورے۔ ٹیچرز بکس (کتب برائےاستاذ ) میں سننے سے متعلق متون ہیں۔ ٹیچرز بکس (کتب برائے استاذ) میں تمام کلیدی جوابات درج ہیں البتہ بات چیت کی مشقوں اور زبانی اورتحریری املاء اور انشاء نگاری کے جوابات درج نہیں کئے گئے۔ ٹیچرز بکس (کتب برائےاستاذ) میں ٹسٹ کےتمام جوابات درج ہیں۔ استاذکے لئے تیار کی گئی تمام کتابوں میں کتاب کی سمت بندی’ اور تعارف دیا گیا ہے جس میں ہر یونٹ (وحدہ) میں گرامر ’ استعمال کئے گئے الفاظ اور آوازوں سے متعلق مشمولات (کنٹنٹس) کی تفصیل اور تشریح موجود ہے۔ تمام کتابوں میں ہر یونٹ (وحدہ) کے اہداف اور یونٹوں (وحدتوں) کے عناوین کی تشریح دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ انھیں کس طرح پیش کیا جائے۔ بنیادی اور اضافی الفاظ کو طالب علم کے سامنے کس طرح پیش کیاجائے سے متعلق مفید مشورے دیےگئے ہیں۔ ہر یونٹ (وحدہ) کے لئے گرامر (قواعد) کی تشکیل سے متعلق مختصر مگر جامع تفصیل دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ گرامر (قواعد) کے خلاصے کس طرح پیش کیے جائیں۔ ہر کتاب میں مفید اور ثمربار تعارف ہے اور سیریز میں استعمال کئے گئے الفاظ کی فرہنگ شامل ہے۔

Click The Pages To Navigate
  • 1
  • 2-3
  • 4-5
  • 6-7
  • 8-9
  • 10-11
  • 12

پراجیکٹ کا مختصر تعارف

A comprehensive curriculum for teaching Arabic as a second language.

Photo Album

Subscribe To Our Mailing list