اسٹوڈنٹ بک نمبر 3 طالب علم کی تیسری کتاب یونٹس (وحدات) اوراسباق:
سیریز(سلسلہ) کی پچھلی دو کتابوں کی طرح اس کتاب میں سولہ (16) یونٹ (وحدے) ہیں۔ ہر یونٹ (وحدہ) میں سات سبق ہیں اس طرح پوری کتاب میں ایک سو بارہ (112)سبق ہیں۔ہر یونٹ (وحدہ) کی ترتیب کچھ یوں ہے:
پہلا سبق: یہ تین صفحات پر مشتمل ہے اس میں پڑھنے کے لئے جامع اور گہرائی کی حامل متون ہیں۔
دوسرا سبق: یہ سبق تین صفحوں پر محیط ہے۔اس میں بات سمجھنے سے متعلق اور لفظوں کے استعمال کے لئے بھر پور مشقیں شامل ہیں۔
تیسرا سبق: اس کے لئے دو صفحے ہیں اس میں قواعد(گرامر) اور اس سے متعلق مشقیں درج ہیں۔
چوتھا سبق: دو صفحوں پر مشتمل ہے ۔ اس میں سننے اوربات سمجھنے سے متعلق مشقیں ہیں۔
پانچواں سبق: اس کے لئے دو صفحے مختص ہیں اس میں زبانی اور تحریری مشقیں ہیں۔
چھٹا سبق: اس کے دو صفحے ہیں۔ اس میں گرامر(قواعد) اور گرامر سے متعلق مشقیں ہیں۔
ساتواں سبق: اس کے لئے چھ صفحے رکھے گئے ہیں۔ اس میں پڑھنے کے لئے وسیع متون ہیں’ اور بات سمجھنے اور ذخیرۂ الفاظ سے متعلق مشقیں درج ہیں۔ ٹسٹ (امتحانات) اور تقدیر (کامیابی اور ناکامی کے اندازے): کتاب میں پانچ ٹسٹ (امتحانات)درج کئے گئے ہیں
(الف) کتاب کے ابتدائی سات صفحات میں حاصل شدہ استعداد سے متعلق ٹسٹ (امتحان)ہے۔
(ب) پانچ صفحوں پر مشتمل حصہ میں چوتھے یونٹ (وحدہ) کے بعد ‘اپنی جانچ آپ’ کے تحت ٹسٹ(امتحان) دیا گیا ہے۔
(ج) آٹھویں یونٹ (وحدہ) کے آخر میں سات صفحات پشتمل ایک مڈٹرم (وسط مدتی) ٹسٹ ہے۔
(د)بارہویں یونٹ (وحدہ) کے آخر میں پانچ صفحوں پر محیط ‘اپنی جانچ آپ’ کے تحت ایک ٹسٹ ہے
(ہ) اورکتاب کے آخر میں بارہ صفحات پر محیط فائنل ٹسٹ (آخری امتحان) دیا گیا ہے۔ کتاب کے آخر میں ہر وحدہ میں استعمال کئے گئے الفاظ نیز پوری کتاب میں استعمال کئے گئے الفاظ کی الفبائی (حروف تہجی) ترتیب سے فرہنگ شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ کتاب کے آخر میں سنے جانے والا متن درج کیا گیا ہے۔

Click The Pages To Navigate
  • 1
  • 2-3
  • 4-5
  • 6-7
  • 8-9
  • 10

پراجیکٹ کا مختصر تعارف

A comprehensive curriculum for teaching Arabic as a second language.

Photo Album

Subscribe To Our Mailing list